Jasarat News:
2026-07-24@01:03:20 GMT

 افغانستان میں لڑی گئی جنگیں جہاد نہیں تھیں،خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

 افغانستان میں لڑی گئی جنگیں جہاد نہیں تھیں،خواجہ آصف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک تقریر میں مسالک کا ذکر کیا تو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں، فون دھمکیوں سے بھرا پڑا ہے۔

 سیاست میں صبروتحمل کو فروغ دیا جائے، قومی مسائل پر جھوٹ نہیں بولوں گا، جب ایسی نوبت آئی تو سیاست سے کنارہ کش ہوجاوئوں گا۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کا دیانتداری سے سامنا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد افغانستان پاکستان کو تسلیم کرنے والا آخری ملک تھا اور ابتدائی برسوں میں سرحدی کشیدگیاں بھی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دو جنگوں کا حصہ بنا جو افغانستان کی سرزمین پر لڑی گئیں اور وہ “جہاد” نہیں تھیں بلکہ بڑی طاقتوں کی جنگیں تھیں، مگر ہم نے ان تجربات سے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھی پاکستان دو دہائیوں تک ایک جنگ کا حصہ رہا، حالانکہ اس کے اصل ذمہ داروں پر آج تک اتفاق نہیں ہو سکا،ہم ابھی تک تاریخ سے انکار کر رہے ہیں۔

 وزیر دفاع نے زور دیا کہ پاکستانی قوم کو اپنی شناخت اس دھرتی سے جوڑنی چاہیے۔ اگر باہر سے بھی آئے تھے تو صدیاں گزر چکیں، اب اس مٹی سے رشتہ جوڑیں، اختلافات ہوں تو بھی سرحد پار نہ دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی مذمت میں بھی قومی سطح پر مکمل اتحاد نظر نہیں آتا۔ ہم اپنے اسپانسر باہر جا کر نہ ڈھونڈیں، کبھی واشنگٹن تو کبھی ماسکو کا رخ کرتے ہیں، انہوں نے اندرونی خود انحصاری اور سیاسی ہم آہنگی پر زور دیا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی