WE News:
2026-07-24@01:26:18 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی کاروباری اوقات میں مثبت رجحان غالب رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

دوپہر 12 بجے کے ایس ای 100 انڈیکس 182,876.49 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 536.11 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

مارکیٹ میں خریداری کا دباؤ نمایاں رہا، خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں سرگرمی دیکھی گئی۔

انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے بڑے شیئرز بشمول حبکو، ماری، پول، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +536.

11 points (+0.29%) at midday trading. Index is at 182,876.5 and volume so far is 189.2 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/c9X1GHebOW

— Investify Pakistan (@investifypk) February 10, 2026

گزشتہ روز یعنی پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ کا شکار رہی، جہاں مسلسل ادارہ جاتی فروخت، بڑے شیئرز میں کمزوری اور تکنیکی ایڈجسٹمنٹ کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 1,789.20 پوائنٹس یعنی 0.97 فیصد کمی کے بعد 182,340.38 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، اسٹیٹ بینک نے پیر کے روز کہا کہ اگرچہ معیشت میں بہتری کے واضح آثار موجود ہیں، تاہم پاکستان کا معاشی منظرنامہ اب بھی اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیں: مثبت آغاز کے بعد اسٹاک ایکسچینج مندی سے دوچار، انڈیکس 600 پوائنٹس گرگیا

مرکزی بینک نے پالیسی میں تسلسل اور گہرے ساختی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دوسرے روز تیزی دیکھی گئی۔ جاپان کے وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی کی حالیہ انتخابی کامیابی کے بعد ٹوکیو کی مارکیٹ میں زبردست تیزی جاری رہی۔

جاپان کا نکی 225 انڈیکس 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ مسلسل تیسرے روز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ ین بھی دوسرے روز مضبوط رہا۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسفک شیئرز پر مشتمل انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ گیا۔

امریکا میں، دو روزہ تیزی کے بعد امریکی ایکویٹی فیوچرزمیں معمولی ٹھنڈک دیکھنے میں آئی، ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز 0.1 فیصد نیچے آئے۔

تاہم پیر کو وال اسٹریٹ میں ایس اینڈ پی 500 میں 0.5 فیصد اور نیسڈیک کمپوزٹ میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا تھا، جہاں ٹیکنالوجی شیئرز نے گزشتہ ہفتے کی اے آئی سے جڑی فروخت کے بعد دوبارہ سنبھالا لیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

اسی دوران، وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہاسیٹ نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں امریکا میں ملازمتوں میں اضافے کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں سے لیبر گروتھ متاثر ہو رہی ہے، جبکہ نئی اے آئی ٹیکنالوجیز پیداوار میں اضافہ کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئل مارکیٹنگ اسٹاک ایکسچینج اسٹیٹ بینک انڈیکس ایڈجسٹمنٹ ایم سی بی بینچ مارک پاکستان ٹریڈنگ ریفائنری سیمنٹ شیئرز فرٹیلائزر یو بی ایل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئل مارکیٹنگ اسٹاک ایکسچینج اسٹیٹ بینک انڈیکس ایڈجسٹمنٹ ایم سی بی پاکستان ٹریڈنگ ریفائنری فرٹیلائزر یو بی ایل

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف