پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شریک ہے جہاں پی اے ایف کے جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری ملٹی رول فائٹر طیارے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ سپر مشاق تربیتی طیارے کی نمائش کی جا رہی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو 2026 دفاع اور سلامتی کے شعبے میں ایک ممتاز عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس نمائش میں پاک فضائیہ کی شرکت نے ایرواسپیس جدت، آپریشنل قابلیت اور قابلِ اعتماد دفاعی معاملات  کے ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر پاکستان کی عالمی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے۔ 

ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی مقامی ایرواسپیس  صنعت اور پی اے ایف  کی آزمودہ عملی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔

جے ایف-17 بلاک تھری پاکستان کی عسکری ہوابازی ٹیکنالوجی کا اعلیٰ ترین مظہر ہے اور جدید ایویانکس، اے ای ایس اے ریڈار، مؤثر الیکٹرانک وارفیئر نظام اور بی وی آر میزائل جیسی جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے جو اسے جدید فضائی افواج کی عملی ضروریات کو پورا کرنے والا ایک طاقتور 4.

5 جنریشن فائٹر طیارہ بناتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سپر مشاق تربیتی طیارہ پائلٹ ٹریننگ کے میدان میں پاکستان کی مضبوط صلاحیتوں کو اُجاگر کرتا  ہے۔

اپنی قابلِ اعتماد کارکردگی، کم لاگت اور آسان دیکھ بھال کے باعث سپر مشاق کو متعدد دوست ممالک اپنی فضائی افواج میں شامل کر چکے ہیں اور یہ دنیا بھر میں بنیادی پرواز کی تربیت کے لیے ایک معیاری پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت پاک فضائیہ کی قیادت کے وژن کی عکاس ہے جو دفاعی تعاون و برآمدات کے فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر عمل پیرا ہے۔

اس نمائش کے ذریعے بین الاقوامی وفود، دفاعی حکام اور عسکری صنعت کے رہنماؤں کو پاک فضائیہ  سے روابط، تعاون، تربیت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے امکانات پر تبادلۂ خیال کا مؤثر موقع فراہم ہو گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاکستان کی پاک فضائیہ میں پاک

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف