فتنہ الہندوستان کےبزدلانہ حملوں میں بلوچستان پولیس کی لازوال قربانیاں،لواحقین کاعزم غیرمتزلزل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملوں میں بلوچستان پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے جبکہ شہداء کے لواحقین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وطن کے دفاع میں دی گئی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو بلوچ غیور عوام اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اتحاد اور عزم نے خاک میں ملا دیا ہے۔ بزدلانہ حملوں کے سامنے عوام اور فورسز ایک آہنی دیوار ثابت ہوئیں۔
بلوچستان پولیس کے بہادر افسر اے ایس آئی محمود الرحمٰن نے دفاعِ وطن کے لیے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کے بھائی نے بھارت اور فتنہ الہندوستان کے سرپرستوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھائی کا شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونا باعثِ فخر ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
شہید کے بھائی نے بتایا کہ اے ایس آئی محمود الرحمٰن نے ہمیشہ فرض کی ادائیگی کو اپنی اولین ترجیح بنایا اور بلوچستان کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی یہ قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔
مختلف حلقوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور شہدائے پاکستان قوم کے ماتھے کا جھومر اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
عوامی اور سرکاری سطح پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی اور بیرونی سازشوں کے خلاف جدوجہد پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔
https://dailymumtaz.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے بلوچستان پولیس
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔