اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ اس موقع پر سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی نے عدالت کو بتایا کہ کوشش ہے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کے علاوہ تمام استغاثہ کی شہادتیں مکمل کر لی جائیں۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وکلائے صفائی کو گواہان پر جرح کے لیے ہدایت دی جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی بروقت آگے بڑھ سکے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر استغاثہ کے بقیہ گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی، جبکہ مقدمے کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق بیرونِ ملک اعتماد کے ساتھ پہلا قدم: رائل تھائی سفارتخانے کی نئے طلبہ کے لیے استقبالیہ تقریب صدر زرداری کا ازبک صدر کی دعوت کا خیرمقدم، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور مری میں برفباری کا نیا سلسلہ: 4 انچ برف ریکارڈ، تمام راستے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں،پولیس اور انتظامیہ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے لئے... “ہمارے بعد ہمارے بچوں کا کیا ہوگا؟” مشعلِ راہ فاؤنڈیشن خصوصی بچوں کے لیے امید کی نئی کرن بن گئی این آئی سی پاکستان میں ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کی کامیاب مثال بن گیا، ڈنمارک کی سفیر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ