کراچی میں نئی کارگو اور مسافر ایئرلائنز لانے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
صنعت کاروں اور مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جس میں پاکستان سے کارگو اور مسافر بردار دو نئی ائیر لائنز عنقریب اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے والی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی اور ائیر لائینز نے تیاریاں مکمل کرلی ہی۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق کارگو سمیت مسافروں کو اندرون اور بیرون ممالک لانے اور لے جانے والی دو ایئر لائن بھی جلد میدان میں آنے والی ہیں۔
کراچی ائیر کے نام سے آنے والی ایر لائن نے جہاز لیز پر لینے کے لیے حتمی شکل دے دی ہے اور رواں سال مئی جون میں اپنے اپریشن کا اغاز کر دے گی جبکہ صنعت کاروں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری کہ اب ٹی سی ایس بھی ایک جہاز سیون فور سیون 400 سیریز کا لے کے آرہی ہے جو صرف کارگو کے لیے ہوگا اس کے مسافروں کو بھی کیریئر کرنے کے لیے اپنی فضائی بیڑے میں اضافہ کرے گی۔
دوسری ائیر لائن کے ٹو وہ بھی کارگو سروس پہلے ہی چلا رہی تھی اب اس میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، وہ بھی بوئنگ 704 400 سریز کا جہاز ایک اور حاصل کر رہی ہے اور پاکستان اور پاکستان سے باہر اب ایئر کارگو کی ترقی بھی پاکستان میں بڑھ جائے گی۔
پہلے ایئر کارگو میں غیر ملکی ائیر لائن کمپنیوں کی اجارہ داری تھی، اب مقامی کمپنیاں بھی اپنی کارگو سروس شروع کر کے اس میں حصے دار بن رہی ہیں۔
کراچی کے نام سے آنے والی ایر لائن سے مسافروں کو سہولت ملے گی کیونکہ ایئر کراچی لاہور اسلام اباد کراچی سکھر ملتان کوئٹہ اور پشاور کے لیے اپنا ڈومیسٹک رول پر سفر شروع کرے گی اور ایک سال کے بعد وہ پھر بین الاقوامی روٹس پر بھی اپنی پروازیں چلانے کے قابل ہو جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔