کراچی میں نئی کارگو اور مسافر ایئرلائنز لانے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
صنعت کاروں اور مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جس میں پاکستان سے کارگو اور مسافر بردار دو نئی ائیر لائنز عنقریب اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے والی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی اور ائیر لائینز نے تیاریاں مکمل کرلی ہی۔ کارگو سمیت مسافروں کو اندرون اور بیرون ممالک لانے اور لے جانے والی دو ایئر لائن بھی جلد میدان میں آنے والی ہیں۔ کراچی ائیر کے نام سے آنے والی ایر لائن نے جہاز لیز پر لینے کے لیے حتمی شکل دے دی ہے اور رواں سال مئی جون میں اپنے اپریشن کا اغاز کر دے گی جبکہ صنعت کاروں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری کہ اب ٹی سی ایس بھی ایک جہاز سیون فور سیون 400 سیریز کا لے کے آرہی ہے جو صرف کارگو کے لیے ہوگا اس کے مسافروں کو بھی کیریئر کرنے کے لیے اپنی فضائی بیڑے میں اضافہ کرے گی۔دوسری ائیر لائن کے ٹو وہ بھی کارگو سروس پہلے ہی چلا رہی تھی اب اس میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، وہ بھی بوئنگ 704 400 سریز کا جہاز ایک اور حاصل کر رہی ہے اور پاکستان اور پاکستان سے باہر اب ایئر کارگو کی ترقی بھی پاکستان میں بڑھ جائے گی۔پہلے ایئر کارگو میں غیر ملکی ائیر لائن کمپنیوں کی اجارہ داری تھی، اب مقامی کمپنیاں بھی اپنی کارگو سروس شروع کر کے اس میں حصے دار بن رہی ہیں۔ کراچی کے نام سے آنے والی ایر لائن سے مسافروں کو سہولت ملے گی کیونکہ ایئر کراچی لاہور اسلام اباد کراچی سکھر ملتان کوئٹہ اور پشاور کے لیے اپنا ڈومیسٹک رول پر سفر شروع کرے گی اور ایک سال کے بعد وہ پھر بین الاقوامی روٹس پر بھی اپنی پروازیں چلانے کے قابل ہو جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔