سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو ساتھ لے کر چلیں گے، احتجاج کا وہ طریقہ اپنائیں گے جس میں ہر پاکستانی شامل ہو۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ اجازت ملتی ہے یا نہیں، ہم آئین و قانون کے مطابق یہاں موجود ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملی تو بھی آئینی دائرے میں کھڑے رہیں گے، احتجاج صرف جلوس نکالنے کا نام نہیں، ضرورت پڑی تو ہر آئینی اور جمہوری راستہ اختیار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام اب چل نہیں سکتا، فیصلے حالات دیکھ کر کریں گے، مقصد ملک میں آئین و قانون کی بحالی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ شرافت اور چادر و چار دیواری کا تحفظ چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم