ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام شہدائے سانحہ ترلائی کلاں کی یاد میں شمعیں روشن
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
اس موقع پر علامہ علی حسین نقوی المدنی، علامہ احسان رضی، علامہ امیر حسین ساقی، ضلعی صدر برادر سید مطہر شیرازی سمیت معزز علما کرام، سینئر برادران، مومنین و محبین نے شرکت کی، شرکاء نے شہداء کی یاد میں ترانہ شہادت بھی پڑھا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان کی جانب سے بیاد کربلا کمیٹی ملتان کے زیراہتمام مجلس ترحیم و تکریم میں شہدائے ترلائی اسلام آباد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شب شہدا کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہدا کے مشن سے وفاداری کی تجدید عہد کی گئی۔ علامہ علی حسین نقوی المدنی، علامہ احسان رضی، علامہ امیر حسین ساقی، ضلعی صدر سید مطہر شیرازی سمیت معزز علما کرام، سینئر برادران، مومنین و محبین نے شرکت کی، شرکاء نے شہداء کی یاد میں ترانہ شہادت بھی پڑھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔