امریکیوں کو صیہونیوں کے تخریبی کردار کے بارے میں خبردار رہنا چاہئے، علی لاریجانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو نتین یاہو كے معاملے میں عقلمندی سے کام لینا چاہئے۔ اسلام تائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ "علی لاریجانی" اس وقت مسقط میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" اب امریکہ جا رہے ہیں۔ امریکیوں کو نتین یاہو كے معاملے میں عقلمندی سے کام لینا چاہئے۔ امریکی، نتین یاہو کو اس بات کی ہرگز اجازت نہ دیں کہ وہ اپنی پرواز سے پہلے یہ تاثر دے کہ میں امریکیوں کو جوہری مذاکرات کا طریقہ سکھانے جا رہا ہوں۔ امریکیوں کو صیہونیوں کے تخریبی کردار کے بارے میں خبردار رہنا چاہئے۔ قابل غور بات ہے کہ علی لاریجانی آج عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے مسقط پہنچے۔ اس کے بعد وہ قطر بھی جائیں گے۔ عمان میں ابھی تک علی لاریجانی نے سلطان "ہیثم بن طارق" کے سیکرٹری آف رائل آفس اور وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقاتیں كیں۔ اس كے علاوہ انصار اللہ یمن كے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے بھی اُن سے ملاقات کی۔ دوسری جانب آج، امریکہ کے سفر سے پہلے، صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دورہ واشنگٹن کے دوران، امریکی میزبانوں سے ایران سے متعلق مذاکرات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اصول پیش کروں گا۔ یہ اصول نہ صرف اسرائیل، بلکہ ہر اس فریق کے لئے موزوں ہیں جو سلامتی کا خواہاں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی لاریجانی امریکیوں کو
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔