پشاور: موٹر سائیکل سوار ملزمان گھر پر دستی بم پھینک کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں دستی بم حملے کا واقعہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ایک مکان پر دستی بم پھینکا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور چادر پہنے ہوئے تھے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ حیات آباد فیز 6، سیکٹر ایف 4، گلی نمبر 3 میں شکیل ارشد نامی شخص کے گھر پر پیش آیا۔ دستی بم پھینکنے سے ایک راہگیر خوش قسمتی سے محفوظ رہا جبکہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔