سندھ حکومت، ایم پی او کے حراستی احکامات واپس، تمام افراد رہا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)سندھ حکومت کا اہم فیصلہ،ایم پی اوکےتحت جاری تمام حراستی احکامات واپس لےلئےگئے،ایم پی اوکے تحت قید تمام افراد کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق یکم سے نو فروری 2026 کےدوران جاری ایم پی او آرڈرز فوری طورپرختم کردیا گیا،محکمہ داخلہ سندھ نےسینٹرل جیل اورڈسٹرکٹ جیل ملیرکوقیدی فوری رہا کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ حراست میں لئے گئے افراد اگرکسی اور مقدمےمیں مطلوب نہ ہوں تو فوری رہائی عمل میں لائی جائے
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔