یونیورسٹی میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ہلڑ بازی ہوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے لگے۔ اسلام تائمز۔ زرعی یونیورسٹی پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہلڑبازی کا شکار ہوگئی، عمران خان کے حق میں نعرے لگ گئے، وفاقی وزیر امیر مقام تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ہلڑ بازی ہوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے لگے۔ تقریب میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آمنے سامنے آگئیں، آئی ایس ایف کے طلبہ نے جیوے بانی چیئرمین کے نعرے لگائے جواب میں ایم ایس ایف امیر مقام زندہ باد کے بھی نعرے لگے۔ امیر مقام اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے وہ یہ تقریب چھوڑ کر روانہ ہوگئے، آئی ایس ایف کے اسٹوڈنٹس نے امیر مقام کی گاڑی کو روکنے کی بھی کوشش کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل