Jasarat News:
2026-07-24@15:08:01 GMT

ٹنڈوجام، قدیمی نور شاہ قبرستان میں قبضہ مافیا قابض

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام کے قدیمی نور شاہ قبرستان میں قابضین نے قبروں پر دیورا کھڑی کرکے قبضہ کرنا شروع کر دیا پہلے بھی قبضہ مافیا قبرستان کی زمین پرقبضہ کرکے فروخت کر چکے ہیں بلدیہ ٹنڈوجام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قدیمی نور شاہ قبرستان میں قبضہ مافیا ایک عرصے سے سرگرم ہے اور وہ پرانی قبروں کو مسمار کرکے ان پر عمارتیں بناکر فروخت کر رہیں ہیں سماجی رہنما راو عبدالرحمان ڈیتھو کے مطابق عرصہ دراز سے درختوں کی چوری کر رہے ہیں اور اب نامعلوم با اثرقابضین نے قبروں پر دیوار کھڑی کرکے قبضہ شروع کر دیا ہے جبکہ لنک روڈ موسی کھٹیان کے ساتھ موجود قبروں کے اوپر اور اطراف میں دیواریں کھڑی کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے راو اسامہ طاہر نے بتایا کہ نورشاہ قبرستان کے مختلف داخلی راستوں پر بھی قبضہ کیا جا رہا ہے جبکہ قبرستان کے مختلف علاقوں میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اور بہت سی قبروں کو مسمار کردیا گیا ہے اور اب ان پر گھر اور دکانیں تعمیر کی جاچکی ہیں ڈاکٹر وقاص نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے اس قدیمی قبرستان کی حفاظت کے بجائے بلدیہ نے قبضہ مافیا کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور وہ قبضہ مافیا کے خلاف نہ کاروائی کر رہی ہے نہ قبرستان کی اراضی کی حفاظت کے لیے کوئی قدم اُٹھایا جارہا ہے قبروں پر دیورا کھڑی کرنے کے خلاف ٹنڈوجام کے شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے نور شاہ قبرستان میں درختوں کی چوری کا سلسلہ تھا اور اب دیورا کھڑی کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیہی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نور شاہ قبرستان میں درختوں کی چوری اور قبروں پر دیورا کھڑی کرنے کے سلسلے کو روکا جائے اور قبضہ مافیا کہ خلاف بھر پور کاروائی کی جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نور شاہ قبرستان میں کھڑی کرکے قبضہ دیورا کھڑی قبضہ مافیا درختوں کی ہے اور

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے 5 ہزار ارب کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا