Jasarat News:
2026-07-23@23:26:40 GMT

سائٹ سپرہائی وے پرپولیوٹیم پرحملہ کامقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران ٹیم پر ہونے والے وحشیانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حملے میں تین پولیو ورکرز اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7-ATA کے علاوہ اقدامِ قتل (324)، پولیس پر حملہ اور سرکاری کام میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق، پولیو ٹیم جب علاقے میں بچوں کو قطرے پلانے کی مہم میں مصروف تھی، تو گھات لگائے مسلح افراد نے ٹیم کو نشانہ بنایا۔ ملزمان نے نہ صرف ٹیم کو کام سے روکا بلکہ لاٹھیوں، پتھروں اور اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا۔حملے کے نتیجے میں پولیو ورکرز خواتین سمیرا۔ کلثوم۔ایک مرد ورکراحمد اور سیکورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل واحد بخش کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں مرکزی ملزم عمران خان ۔گل شیر۔اختر محمد اور مردان علی سمیت مقدمے میں 5 سے 7 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مجمع کی شکل میں حملہ کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق، واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور چھاپوں کے دوران دو نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم عمران کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ ریاست پر حملہ ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار