’’جسارت‘‘ کا خصوصی وفد الیکشن کوریج کیلیے بنگلادیش پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-01-9
ڈھاکا(نمائندہ خصوصی ) بنگلا دیش میںکل بروز جمعرات 12 فروری2026ء کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے روزنامہ ’’جسارت‘ ‘اور’ ’جسارت ڈیجیٹل‘ ‘کا نمائندہ وفد بنگلا دیش پہنچ گیا۔وفد کی قیادت روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ وفد میں جسارت ڈیجیٹل کے ہیڈ سید عامر اشرف اور ویب ایڈیٹر نذیرالحسن بھی شامل ہیں، جو انتخابات سے قبل اور بعد کی سیاسی سرگرمیوں، انتخابی عمل، عوامی ردعمل اور نتائج پر مبنی تفصیلی اور بروقت خبریں ناظرین اور قارئین تک پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں عام انتخابات ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہے ہیں جب ملک کی سیاسی فضا خاصی کشیدہ سمجھی جا رہی ہے۔ ملک میں شدید سیاسی اختلافات اور بھارت نواز آمرانہ دور کے نتیجے میں انتخابی شفافیت پر سوالات نے انتخابی ماحول کو غیر معمولی بنا دیا ہے۔ایسے حالات میں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کی نظریں بنگلا دیش کے انتخابی عمل پر مرکوز ہیں۔جسارت ڈیجیٹل کا وفد نہ صرف پولنگ کے دن کی سرگرمیوں بلکہ انتخابی مہم، سیاسی جماعتوں کے مؤقف، سیکورٹی انتظامات اور عوامی رائے کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کرے گا۔وفد کی جانب سے فیلڈ رپورٹس، تجزیے، انٹرویوز اور فوری اپ ڈیٹس جسارت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شائع کی جائیں گی تاکہ قارئین کو مستند اور جامع معلومات فراہم کی جا سکیں۔انتخابی کوریج کے اس خصوصی مشن کے ذریعے جسارت ڈیجیٹل بین الاقوامی صحافتی ذمے داریوں کو نبھاتے ہوئے خطے کی اہم سیاسی پیش رفت کو براہ راست اپنے قارئین تک پہنچانے کا عزم رکھتا ہے۔
ڈھاکا: جسارت کا وفد سید طاہر اکبر کی قیادت میں ڈھاکا ائرپورٹ سے باہر آرہا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسارت ڈیجیٹل بنگلا دیش
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔