بنگلادیش کے انتخابات کی کوریج کے لیے’’جسارت‘‘ کا وفد ڈھاکا پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا : بنگلا دیش میں عام انتخابات کی کوریج کے لئے ’’ جسارت ‘‘ اور ’’جسارت ڈیجیٹل ‘‘ کا وفد سید طاہر اکبر کی قیادت میں کراچی سے ڈھاکہ پہنچ گیا۔
بنگلا دیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر کی قیادت میں وفد میں جسارت ڈیجیٹل کے ہیڈ سید عامر اشرف اور ویب ایڈیٹر نذیرالحسن بھی شامل ہیں۔
بنگلا دیش کے انتخابات پر ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کی نظریں مرکوز ہیں۔ اس لئے جسارت نے بھی انتخابات سے قبل اور بعد کی سیاسی سرگرمیوں، انتخابی عمل، عوامی ردعمل اور نتائج پر مبنی تفصیلی اور بروقت خبریں ناظرین اور قارئین تک پہنچانے کے انتظامات کئے ہیں۔
انتخابی عمل کی کوریج کے اس خصوصی مشن کے ذریعے جسارت ڈیجیٹل بین الاقوامی صحافتی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے خطے کی اہم سیاسی پیش رفت کو براہِ راست اپنے قارئین تک پہنچانے کا عزم رکھتا ہے۔
جسارت کے وفد کی جانب سے فیلڈ رپورٹس، تجزیے، انٹرویوز اور فوری اپ ڈیٹس جسارت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شائع کی جائیں گی تاکہ قارئین کو مستند اور جامع معلومات فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسارت ڈیجیٹل کی کوریج کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔