ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف منظم، مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں تھانہ کھنہ پولیس نے بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک شیخو گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی 22 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی 5 فروری کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری، مختلف شاہراہوں پر عارضی ڈائیورشنز

پولیس نے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان جڑواں شہروں میں اسلحہ کے زور پر متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ دورانِ واردات مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ پولیس نے بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک شیخو گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی 22 لاکھ روپے نقدی برآمد۔@Aadiiroy2 @AmirSaeedAbbasi @KulAalam @ICT_Police pic.

twitter.com/49ZkWRR71E

— Media Talk (@mediatalk922) February 11, 2026

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، مقدمات درج، متعدد گرفتاریاں

ڈی آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر شیخو گینگ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس جرائم پیشہ عناصر شیخو گینگ اسلام آباد پولیس وارداتوں میں شہریوں کو شیخو گینگ کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار