وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں فریقین کے مابین طے شدہ معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے اور وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد رند کی بحیثیت معاون وزیراعلیٰ بلوچستان تقرری عدالت میں چیلنج

اجلاس میں اسکالرشپ، سوئی ٹاؤن کی طوطا کالونی، عدل خان اور پھونگ کالونی میں گیس کی عدم فراہمی اور ملازمتوں میں سست روی پر وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سے نکلنے والی گیس سے سوئی ٹاؤن کے باسی محروم ہیں اور آج بھی خواتین لکڑیوں پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور اعلیٰ حکام کا اجلاس.

فریقین کے مابین طے شدہ معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے اور وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔@Aadiiroy2 #Balochistan pic.twitter.com/n15wFThn6h

— Media Talk (@mediatalk922) February 11, 2026

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پی پی ایل کے باوجود وعدوں پر عمل نہ ہونا تشویشناک ہے، اسکالرشپس، سن کوٹہ اور مقامی بھرتیوں میں تاخیر ناقابل قبول ہے، اور ویل چوکیدار کی خالی آسامیوں پر مقامی افراد کی بھرتی میں حیل و حجت قبول نہیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ سن کوٹہ کے تحت خالی آسامیوں پر فوری مقامی بھرتی کی جائے اور مقررہ ٹائم لائن میں عملی پیشرفت نہ ہوئی تو دیگر آپشنز زیر غور آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ریلوے کی صوبائی سطح پر منتقلی تاریخی اقدام ہے، حنیف عباسی کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اجلاس میں گفتگو

پی پی ایل حکام نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ گیس فراہمی کا 80 فیصد کام مکمل ہے اور تمام زیر التوا امور جلد از جلد نمٹا کر عوامی مسائل کا ادراک کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی پی ایل انتظامیہ میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی پی ایل انتظامیہ میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان پی پی ایل

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار