جوا ایپ پروموشن کیس: عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانے کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
لاہور:
سیشن کورٹ لاہور نے جوا ایپ پروموشن کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور کرلی۔
سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عروب جتوئی اپنے وکیل عثمان اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانا ہے، عدالت عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانے کی مہلت دے، عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔
ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔
جج منصور قریشی نے کہا کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائیں، عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی۔
ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عروب جتوئی کا موبائل فرانزک
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔