پاکستان میں مالی سال 2025-26 کے پہلے 7 ماہ میں کار کی فروخت 43 فیصد بڑھ کر 111,377 یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 77,686 یونٹس تھی۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں فروخت 23,055 یونٹس تک پہنچ کر 43 ماہ کی بلند ترین سطح ریکارڈ کر گئی جو سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 74 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کیوں، کونسی زیادہ بک رہی ہیں؟

ماہرین کے مطابق فروخت میں اضافے کی بنیادی وجوہات سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سود کی شرح میں کمی اور لائٹ اینڈ اسمال انڈسٹری کی بہتر کارکردگی ہیں۔ آٹو اینالسٹ مشہود خان کا کہنا ہے کہ اگر فنانسنگ پالیسی مزید بہتر کی جائے تو آئندہ سال آٹو کی فروخت 250,000 یونٹس تک پہنچ سکتی ہے۔

PAMA کے مطابق، مجموعی طور پر دو، تین اور چار پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ٹرک اور بسوں کی فروخت 91 فیصد بڑھ کر 4,633 یونٹس ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت 32 فیصد اضافے کے ساتھ 1,103,356 یونٹس تک پہنچ گئی۔ تاہم فارم ٹریکٹرز کی فروخت میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 15,434 یونٹس تک محدود رہی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟

فارم ٹریکٹرز کی فروخت میں کمی کی وجہ زرعی معیشت میں مسائل، اجناس کی قیمتوں میں کمی، کھاد اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت اور دیہی آمدنی میں کمی بتائی گئی ہے۔ ماہرین نے زرعی شعبے کو مراعات دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ طویل مدتی اقتصادی اثرات سے بچا جا سکے۔

کار اور موٹر سائیکل کے ماہر محمد صابر شیخ نے کہا کہ کووِڈ-19 کے بعد معاشی مشکلات کی وجہ سے لوگ نئی گاڑیاں خریدنے سے گریز کرتے رہے لیکن اب بہتر معاشی حالات کی وجہ سے مارکیٹ میں نئی گاڑیوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

PAMA پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن گاڑیوں کی فروخت نئی گاڑیاں.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کی فروخت نئی گاڑیاں گاڑیوں کی فروخت یونٹس تک پہنچ کی فروخت میں

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا