کراچی:

 سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972روپے بڑھ کر 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ  مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 8ہزار 735روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کے اضافے سے 7ہزار 488روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے