درختوں کی کٹائی،وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)درختوں کی کٹائی سے متعلق وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے پیپر ملبری کو غیرمقامی درخت قرار دیتے ہوئے کٹائی کو درست قرار دے دیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ درختوں کی کٹائی صرف پیپر ملبری تک محدود تھی،کچنار، سنبل، چیڑ اور سکھ چین سمیت دیگر انواع کے درختوں کو مارکنگ کر کے محفوظ رکھا گیا۔
سی ڈی اے نے درختوں کی کٹائی کے بعد متبادل جگہوں پر شجرکاری بھی کی،درختوں کی کٹائی کیلئے پیشگی منظوری ضروری ہے،درختوں کی کٹائی کیلئےموجودہ آپریشن بغیر کسی مشاوت کے کیا گیا۔
کرپشن پر پاکستان کا مجموعی سکور ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28 تک پہنچ گیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شکرپڑیاں کی فیلڈ انسپکشن کی،سی ڈی اے درختوں کی کٹائی کیلئے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے منظوری لینے کی پابند ہے۔
درختوں کی کٹائی کیلئے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے مشاورت ضروری ہے،درختوں کی کٹائی کا علم ہوا تو سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر خدشات اور تشویش سے آگاہ کیا۔
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے سی ڈی اے ممبر انوائرمنٹ کو خط میں جوائنٹ پلاننگ اور مشاورت پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: درختوں کی کٹائی اسلام آباد
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔