پی ٹی آئی کے ہم خیال رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اسلام آباد: تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر کے گلگت بلتستان کے سیاسی منظرنامے میں اہم تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق گورنر، سابق وزیر اعلیٰ اور متعدد وزرا کی شمولیت وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئی۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کے سابق گورنر جلال حسین مقپون، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن شفیع نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
دیگر سابق وزرا فتح اللہ خان، شمس اللہ حق، حاجی شاہ بیگ اور دلشاد بانو کے علاوہ خان اکبر خان، مولانا سلطان رئیس اور ایمان شاہ بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر وزیر مملکت عون چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر بگھور اور آئی پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ شمولیت سیاست میں تجربے اور اثرورسوخ کا امتزاج ہے ۔ گلگت بلتستان میں پارٹی کی مہم کے دوران یہ تمام رہنما بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا پہلا ہدف عوام کو ٹیکسوں سے نجات دلانا اور علاقے کی سیاحت سے حاصل ہونے والے وسائل کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کرنا ہے۔ علیم خان نے واضح کیا کہ یہ شمولیت کسی بغاوت کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سیاسی اتحاد کی ترجمانی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی،جس میں پاک ترک تعلقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اورخیبرپختونخوا اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ پاک۔بھارت جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،نئی نسل کو پاک ترک دوستی میں متحرک کرنا انتہائی ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تاجروں اور طلبہ کے ترکیہ دوروں کا سلسلہ شروع کیا جائے،دونوں ممالک کے ثقافتی اور ادبی وفود کے دورے بھی انتہائی ضروری ہیں، ایسے اقدامات سے ترکیہ اور پاکستان دوستی مزید مضبوط ہو گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں بھی دونوں ممالک بالخصوص خیبرپختونخوا میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور کو ترکیہ کے کسی بڑے شہر کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز پیش کی۔ترک سفیر نے بتایا کہ پشاور کو ترکیہ کے ایک شہر کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دیا جائے گا، پاکستان کے نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔ ترک سفیر نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایک مثبت اور موثر اقدام قرار دیا۔ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی موجود تھے۔