WE News:
2026-07-23@23:29:38 GMT

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا ہے۔ اس دوران مؤثر کمیونیکیشن نہ صرف فروخت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ برانڈ پر اعتماد بھی مضبوط بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا واٹس ایپ میں اشتہارات متعارف کرنے کا فیصلہ، صارفین کے اعتراضات کیا ہیں؟

واٹس ایپ بزنس آج کے دور میں کاروباری رابطے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے، جس کے ذریعے صارفین اور کاروباری مالکان کے درمیان براہ راست اور فوری رابطہ ممکن ہے۔

کاروباری پروفائل کے ذریعے اعتماد قائم کریں

مکمل واٹس ایپ بزنس پروفائل، جس میں کاروبار کی تفصیل، پتہ، رابطہ نمبر اور دیگر اہم معلومات شامل ہوں، صارفین کے شکوک دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔

خودکار ویلکم پیغام سے خوش آمدید کہیں

خودکار گریٹنگ میسج صارفین کو فوری طور پر یہ احساس دلاتا ہے کہ ان کی درخواست موصول ہو چکی ہے۔ یہ فیچر مصروف اوقات میں بھی صارف کو انتظار سے بچاتا ہے۔

فوری جوابات سے وقت بچائیں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات جیسے قیمت، دستیابی یا ڈیلیوری ٹائم کے لیے کوئک ریپلائیز بنا کر ایک ہی جواب بار بار ٹائپ کرنے سے بچا جاسکتا ہے اور ردعمل کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

فیسٹیول اسپیشل کیٹلاگ فراہم کریں

کاروبار اپنے خصوصی اور تہواروں کے لیے تیار کردہ پروڈکٹس کا کیٹلاگ واٹس ایپ پر براہ راست دکھا سکتے ہیں، جس سے صارفین آسانی سے اشیا دیکھ اور منتخب کرسکتے ہیں۔

کلک ٹو واٹس ایپ اشتہارات سے صارفین تک رسائی

فیس بک اور انسٹاگرام پر کلک ٹو واٹس ایپ اشتہارات کے ذریعے ممکنہ خریداروں تک براہ راست پہنچا جاسکتا ہے، جس سے چیٹس کے ساتھ ساتھ فروخت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی پر مبنی اینڈرائیڈ میلویئر اشتہارات اور اسکرین ہائی جیک کرنے لگا

ماہرین کے مطابق اگر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار واٹس ایپ بزنس کے ان فیچرز کو مؤثر انداز میں استعمال کریں تو وہ تہواروں کے سیزن میں نہ صرف اپنی فروخت بڑھا سکتے ہیں بلکہ مستقل صارفین بھی بنا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اشتہارات تہوار ٹیکنالوجی چھوٹا کاروبار کیٹلاگ واٹس ایپ بزنس وقت ویلکم پیغام.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اشتہارات تہوار ٹیکنالوجی چھوٹا کاروبار کیٹلاگ واٹس ایپ بزنس ویلکم پیغام واٹس ایپ بزنس کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان