اسلام آباد: (نیوزڈیسک) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز اجرا کا پلان مؤخر کر دیا گیا کیونکہ وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل ہونے کے باعث فروری کے پہلے ہفتے میں پانڈا بانڈز کا اجرا نہیں ہو سکا۔

وزارت خزانہ حکام آئندہ ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا کیلئے پُرامید ہیں لیکن تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران چوتھی مرتبہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں تبدیلی کی ہے جبکہ ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی یوروبانڈز کی ادائیگی اپریل 2026 میں کرنی ہے جس کیلئے حکومت مالیاتی انتظامات کر رہی ہے۔

پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے ابھی بھی وزارت خزانہ کی ورکنگ مکمل ہونا باقی ہے، پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے، 25 کروڑ ڈالر پانڈا بانڈز کا ابتدائی اجرا کا پلان گزشتہ مالی سال کیلئے تھا جو کہ اب چوتھی مرتبہ تبدیل ہوا ہے۔

پاکستان تاریخ میں پہلی بار چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے جا رہا ہے جس کے ذریعے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر چینی یوآن کے برابر اکٹھے کیے جائیں گے۔

پانڈا بانڈز کی مدت تین سال اور شرح منافع مقررہ فکسڈ ریٹ پر ہو گی جو سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی توقع ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانڈز کے اجرا پانڈا بانڈز

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

 ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ