Express News:
2026-07-24@03:34:02 GMT

سانحہ گل پلازہ، تحقیقاتی کمیشن نے عوام سے شواہد مانگ لیے

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے عوام سے واقعے سے متعلق شواہد مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیئے قائم جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس جسٹس آغا فیصل سربراہی میں ہوا۔ جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری قانون و داخلہ کی شرکت کی۔

جوڈیشل کمیشن نے سانحے کی تحقیقات سے متعلق پبلک نوٹس جاری کردیا۔ پبلک نوٹس میں کمیشن کے ٹی او آر بھی شامل کیے ہیں۔

کمیشن کی جانب سے سانحہ گل پلازہ سے متعلق عام عوام سے شواہد طلب کرلیے۔ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کے پاس سانحہ سے متعلق اہم معلومات ہوں تو کمیشن سے رابط کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں

گل پلازہ آتشزدگی کیس میں اہم پیشرفت، تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی بحالی کا بڑا فیصلہ 

جسٹس آغا فیصل کو سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کردیا گیا

کمیشن نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو پبلک نوٹس اخبارات میں شائع کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سانحہ گل پلازہ سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد ای میل کے ذریعے کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں جبکہ واقعے سے متعلق حقائق، واقعاتی معلومات جوڈیشل کمیشن کو فراہم کی جاسکتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے 20 فروری سے قبل ای میل [email protected]  سے ذریعے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ فراہم کردیا جو سندھ ہائیکورٹ میں ہی قائم کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے جج جسٹس آغا فیصل نے کمشنر کراچی کو اسٹاف نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کردی جس میں رجسٹرار کمیشن، فوکل پرسن، ماہرین شامل ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن پبلک نوٹس

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری