لاہور میں ہونے والی پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں جس میں سے ہر ٹیم اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دے رہی ہے۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے کئی ریکارڈ توڑے اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

سمیر منہاس نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں محض 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری قرار پائی۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف فائنل میں 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنا مشن ہے، سمیر منہاس

انہوں نے پاکستان انڈر 19 کی جانب سے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں باؤنڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

پاکستانی اوپننگ بیٹر سمیر ٹورنامنٹ میں 447 رنز بنا کر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے اور آج لاہور کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن جاری ہے جس میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں جس میں سے ہر ٹیم اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دے گی۔

آکشن میں سب سے پہلے پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا۔ جس کے بعد انڈر 19 کرکٹ اسٹار سمیر منہاس کو خریدنے کے لیے کوئٹہ گلیڈیئٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڈرز کا سخت مقابلہ ہوا اور آخر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیرمنہاس کو  1.

9 کروڑ میں خرید لیا۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سمیر منہاس

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو