ترکیہ؛ پیرول پر رہا ہوکر سفاک قیدی نے ماں، بیوی اور بیٹی کو گولیوں سے بھون ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ترکیہ کے دارالحکومت میں 35 سالہ رجب چنگیز نامی قیدی نے 10 دن کے لیے پیرول پر رہائی کے بعد اپنی ماں، بیوی اور 8 سالہ بیٹی کو بیدردی سے قتل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے بقول رجب چنگیز نے جیل میں خود کو ایک بدلا ہوا سنجیدہ شخص اور اپنے جرائم پر شرمندہ ذمہ دار شہری ثابت کیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جیل میں رجب چنگیز نامی قیدی دھوکہ دہی اور مسلح دھمکیوں کے جرم میں چار سال قید کاٹ رہا تھا۔
جسے اچھے برتاؤ کے باعث 11 دن کے لیے عارضی طور پر رہائی ملی تھی۔ وہ رہا ہوتے ہی سب سے پہلے اپنے گھر گیا۔
جہاں اس کی حیوانیت غالب آگئی۔ اس نے 57 سالہ ماں سمیت 8 سالہ بیٹی کو بھی گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔
سفاک قیدی نے ماں اور بیٹی کی خون میں لت پت لاشوں کو گاڑی میں ڈالا اور اپنی بیوی کے گھر پہنچا جو اس سے طلاق لینے کے لیے اپنی میکے میں ہی رہ رہی تھی۔
رجب چنگیز نے اپنے سسرالی گھر میں گھس کر بیوی کو بھی گولیاں مار کر قتل کردیا اور قتل و غارت مچانے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رجب چنگیز
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔