پی ٹی آئی نے عمران خان کی سیاست کو ترک کردیا، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں عملی طور پر مائنس ون ہوگیا ہے، 8 فروری شٹر ڈاؤن کی ناکامی اس کی مثال ہے، ان کے اپنے صوبے میں بھی شٹرڈاؤن ناکام ہوئی،پی ٹی آئی نے عمران خان کی سیاست کو ترک کردیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے مفاہمت آگے نہیں بڑھ رہی تو یہ پی ٹی آئی کا اپنا قصور ہے، 8 فروری کو شٹرڈاؤن کی کال بالکل ناکام ہوئی ہے، اب انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، رانا ثنااللہ نے میٹنگ کا احوال بتا دیا
کیا عمران خان کو جیل سے گھر یا کہیں اور منتقل کرنے کی آفر کی جاسکتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں کبھی جیل سے منتقلی کی آفر نہیں کی، ہاں اگر وہ صحت کی بنیاد پر اسپتال منتقل ہونا چاہتے ہیں تو وہ عدالت میں درخواست دے سکتے ہیں، عدالت حکم دے تو انہیں اسپتال یا کہیں اور منتقل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی عملی طور پر مائنس ون کی جانب چلی گئی ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عملی طور پر مائنس ون کی طرف چلی گئی ہے، عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی تھی کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہونا چاہیے، پورے ملک میں تو چھوڑیں ان کے اپنے صوبے میں بھی شٹرڈاؤن ناکام ہوئی، پی ٹی آئی نے عمران خان کی سیاست کو ترک کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے خلاف کوئی بات نہیں کی، وہ اس آپریشن میں پورا تعاون کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے، رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی کی پیشکش پر جواب
ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا تو یہ مذاق بن جائے گا، اس سے خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے گا، علی امین گنڈاپور کو بھی عہدے سے ہٹایا جانا ٹھیک نہیں تھا، کیونکہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے تقاضے اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ سڑکوں پر نعرے لگاتا پھرے، یہ علی امین گنڈاپور کے لیے ممکن نہیں تھا اور سہیل آفریدی کے لیے بھی ممکن نہیں ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ بریگیڈ چاہتی ہے کہ بانی جیل میں ہی رہے اور ان کا کام چلتا رہے، باقی پی ٹی آئی میں اچھے لوگ بھی ہیں، انہیں نظام کے مطابق چلنا چاہیے، جو دونوں طرف کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، اس میں ناکامی ہی ہوتی ہے۔
محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر بنے تو ہماری خواہش تھی کہ یہ ملاقات ہوجائے، مگر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ حکومت 8 فروری کال کو ناکام بنانے کے لیے ملاقات کی بات کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو اسلام آباد تک کوئی نہیں پہنچنے دےگا، رانا ثنااللہ کا اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں پر ردعمل
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے پاس اختیار نہیں ہے یا وہ نہیں چاہیں گے کہ وہ عمران خان کی اجازت کے بغیر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں، کیونکہ وہ اجازت کے بغیر ملاقات کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کی گالم گلوچ بریگیڈ ان کو اڑا کے رکھ دے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی ٹی آئی رانا ثنااللہ سہیل آفریدی عمران خان مائنس ون محمود خان اچکزئی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رانا ثنااللہ سہیل ا فریدی محمود خان اچکزئی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف محمود خان اچکزئی رانا ثنااللہ نے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا ئی کی پی ٹی ا ئی نے عمران خان کی کے لیے
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔