وزیراعظم کا ترلائی خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف امام بارگاہ خدیج الکبری پہنچے جہاں انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہید عون عباس کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا، جبکہ دیگر شہدا کے اہل خانہ کے لیے 50،50 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔انہوں نے حملے کے زخمیوں کو 30،30 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ شہدا کے بچوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے نے پوری قوم کو یکجا کردیا، افواج پاکستان قوم کے لیے ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں، اس اندوہناک واقعے پر پوری قوم سوگوار ہے، دہشتگردی کے اس واقعے نے ہر دل کو دکھی کردیا۔
انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علما نے دہشتگردی کی مذمت کی، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعظم نے کہاکہ خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہید عون عباس کی قربانی کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو امام بارگاہ خدیج الکبری میں دہشتگردی کے واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی آئی خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید ڈی آئی خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل قومی وحدت کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان آئی سی سی آئی میں منہ کے کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد، مہلک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے.

.. پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل ایس ایم سی والدین کانفرنس نیپرا نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے اہل خانہ کے لیے شہباز شریف نے کہاکہ کا اعلان انہوں نے شہدا کے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری