وزیراعظم کا عون عباس کے ورثا کیلئے ایک کروڑ کی امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سانحہ اسلام آباد کے دوران خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہونے والے عون عباس کے ورثا کیلئے ایک کروڑ اور واقعے میں شہید ہونے والے دیگر افراد کےلیے 50، 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ واقعہ میں شدید زخمی ہونے والوں کو 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ واقعہ میں معمولی زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف خودکش حملہ آور کو روکنے کے دوران شہید ہونے والے عون عباس کے گھر پہنچنے، جہاں واقعے میں شہید افراد کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ کے خلاف پوری قوم یکجا اور یک قالب ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی جو ناکام ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قوم کےلیے ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں۔ شہید کے بارے میں قرآن نے کہا کہ ان کو مردہ نہ کہو یہ زندہ ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر نوجوان نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد سے پوری قوم سوگوار ہے۔ اس واقعے سے بدترین بربریت کی اور کوئی مثال نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔