وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی میں خودکش حملہ آور کو دبوچنے کے دوران شہید ہونے والے شہری عون عباس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین کیلیے 1 کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا اور مسجد انتطامیہ، شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، اس واقعے کے ذریعے قوم اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی جسے قوم نے اپنے اتحاد سے ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ ترلائی دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آئی جی، وزیر، فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر روز دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ہلاک کررہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی قرض دار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بم دھماکے کے واقعے کیوجہ سے پوری قوم سوگوار ہے اور سب کے دل انتہائی دکھی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرے جبکہ یقین دہانی کرائی کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں

قومی اسمبلی میں ترلائی دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

ترلائی دھماکا، بھارت نے خودکش حملہ آور کو افغانستان میں تربیت دی، وفاقی وزیر

اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر اس واقعے کے پس پردہ حقائق کو ناکام بنایا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ، عون عباس کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اسی کے ساتھ وزیراعظم نے کہا کہ ویسے تو شہدا کی قیمت کوئی نہیں مگر عون عباس نے اعلیٰ درجے کی قربانی دی، جس پر لواحقین کو ایک کروڑ روپے حکومت کی طرف سے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سانحے کے باقی شہدا کیلیے پچاس لاکھ روپے فی کس، زخمیوں کیلیے 30 لاکھ  اور معمولی زخمیوں کو دس لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ عون عباس سمیت واقعے میں شہید ہونے والوں کے بچوں کو ملازمتیں دی جائیں گی جبکہ 14 اگست کو عون عباس کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری