حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان کسی قسم کی برف پگھلتی ہوئی نظرنہیں آ رہی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جو لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ ان پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست مشکلات کا نام ہے اور انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے، ملک میں سزا اورجزا کا نظام ہونا چاہیے تاکہ ہرکسی کیساتھ انصاف ہو۔28ویں ترمیم کے معاملے پربات کرتے ہوئے سنیٹر واوڈا نے کہا کہ یہ معاملہ دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہا ہے، رمضان کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے اورعید کے بعد ہی صورتحال میں کچھ بہتری آ سکتی ہے۔
غیرت کے نام پر قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی
انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نہ تو دوسری سیاسی جماعتوں کوکچھ دے سکتی ہے اورنہ ہی دوسری جماعتیں پی ٹی آئی کو کچھ دے سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان کسی قسم کی برف پگھلتی ہوئی نظرنہیں آ رہی، نہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے، اورنہ کوئی ڈھیل دی جا رہی ہے۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بنی گالہ میں بھی کوئی منتقلی یا سیاسی شفٹ نہیں ہو رہی اورقانونی طورپربھی ابھی کچھ واضح نہیں ہے، تاہم انہوں نے خوش آئند قراردیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اوردیگرحکام کے درمیان انسداد دہشتگردی سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔سنیٹر واوڈا نے سہیل آفریدی کی دیگرسیاسی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی تعریف کی اور کہا کہ مشترکہ طور پرآگے بڑھنے کی بات مثبت قدم ہے، یہی راستہ ہے اور سیاسی برف قطرہ قطرہ کرکے پگھلے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف نے باتیں ماننا شروع کردی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ساتھ ہیں اور جو لڑکھڑائے گا وہی گرے گا۔
کچے میں آپریشن، ہلاک ڈاکوؤں کی تعداد 27 ہوگئی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا واوڈا نے انہوں نے نے کہا کہا کہ ہے اور رہی ہے ٹی آئی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔