کراچی، دہلی کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو بھائی سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے دہلی کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو بھائی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کالونی کے علاقے بچہ پارٹی گلستان شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 22 سالہ راشد ولد غلام حیدر ، 30 سالہ طارق ولد غلام حیدر اور 27 سالہ امجد ولد فلک شیر کے ناموں سے کی گئی۔
مزید پڑھیںکراچی؛ شیریں جناح کالونی میں 5 ہزار روپے پر تنازع، فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق
زخمی ہونے والے راشد اور طارق بھائی ہیں ، ایس ایچ او فرئیر انسپکٹر امجد کے مطابق فائرنگ عبدالرحمان نامی شخص نے کی ہے جبکہ اس کے ساتھ اس کے خالہ کے لڑکے بھی شامل تھے۔
زخمی ہونے والے اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں ، گلستان شادی ہال پر کار پارکنگ سروس ( ویلیٹ پارکنگ ) کا کام کرتے ہیں کسی گاڑی کی پارکنگ کرنے پر آپس میں جھگڑا ہوا جس پر عبدالرحمان نے اپنی خالہ کے لڑکوں کو بلا لیا تھا۔
ملزمان اور زخمی ہونے والے شیریں جناح کالونی کے رہائشی ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے رشتے داروں سے رابطے میں ہیں جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی جبکہ زخمی ہونے والے خطرے سے باہر ہیں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی ہونے والے فائرنگ سے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔