ملک میں 2 نئی ائر لائنز کے فضائی آپریشن کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260212-08-3
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان کے ہوائی سفر اور کارگو سیکٹر میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دو نئی ایئر لائنز عنقریب اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق “ایئر کراچی” نے طیارے لیز پر لینے کے معاملات مکمل کر لیے ہیں اور توقع ہے کہ مئی یا جون تک لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں کیلیے ڈومیسٹک پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب کارگو سیکٹر میں ٹی سی ایس اور کے ٹو ایئر اپنے بیڑے میں بوئنگ 747-400 طیارے شامل کر رہی ہیں، جس سے ایئر کارگو کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کا غلبہ ختم ہوگا اور مقامی صنعت کاروں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک آسان رسائی میسر آئے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔