شہباز شریف کے دورہ یورپ و امریکا کے شیڈول میں تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ بیرونِ ملک دورے کے پروگرام میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے اور وہ اب جرمنی میں ہونے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی 12 سے 15 فروری تک میونخ میں شرکت متوقع تھی، تاہم شیڈول میں رد و بدل کے بعد جرمنی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اب صرف آسٹریا کا دورہ کریں گے جہاں وہ 15 اور 16 فروری کو ویانا میں آسٹرین قیادت سے ملاقاتیں اور دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ اس دورے کو مکمل طور پر دوطرفہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط اور علاقائی امور زیر بحث آئیں گے۔سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویانا سے وزیراعظم دو روزہ نجی دورے پر لندن جائیں گے، جہاں قیام کے بعد وہ 18 فروری کو واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے۔شیڈول کے مطابق وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کی نشست میں شرکت کریں گے جبکہ 20 فروری کو امریکی صدر سے ان کی دوطرفہ ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔