data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا(نمائندہ جسارت): بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

ملک بھر میں 50 سیاسی جماعتیں انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمشنر بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) ابوالفضل محمد ثنااللہ کے مطابق 300 میں سے 299 پارلیمانی نشستوں کے لیے ہوگی پولینگ صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک جار ی رہے گی –

پارلیمانی نشستوں کے لیے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)، جماعتِ اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی، جماعتی پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ حکومت سازی کے لیے 300 میں سے کم از کم 151 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ عوامی سروے کے مطابق بی این پی کی قیادت میں قائم اتحاد اور جماعتِ اسلامی کی سربراہی میں بننے والے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق بی این پی کے زیر قیادت اتحاد کو 44.

1 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ حاصل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ’’جسارت ‘‘ اور ’’جسارت ڈیجیٹل‘‘ کی تین رکنی ٹیم عام انتخابات کی کوریج کے لئے بنگلا دیش میں موجود ہے جو 10 فروری کو ڈھاکا پہنچی تھی_

جسارت نیوز ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار