قومی وحدت کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
قومی وحدت کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز
چارسدہ (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی وحدت اور اطمینان کے لیے ملک میں فوری انتخابات کیے جائیں۔
چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاق اور خیبرپختونخوا کے مابین ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہیے، اس سے حکومت اور عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات 3 ماہ قبل ہونی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، دنیا غیر مستحکم ہوگی تو امریکا کی بادشاہت قائم رہے گی اور امریکا کی خواہش ہے کہ ایران اور افغانستان غیر مستحکم رہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کنٹینر میں مجھے تیل نظر نہیں آ رہا ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ قومی وحدت اور اطمینان کے لیے ملک میں فوری طور پر انتخابات کیے جائیں، الیکشن کے نتائج بدلنا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط چیزوں کے خلاف اکثر خطرناک ردعمل آتا ہے، ہمیں احتیاط کے ساتھ اپنی حد میں رہنا ہوگا، دھاندلی کے نتیجے میں بننے والے حکومتیں صرف دعوے کر سکتی ہیں کام نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت امن و امان لا سکتی ہے نہ ہی معاشی استحکام، پارلیمنٹ پر عوام کو اعتماد نہیں رہا، ہماری حکومت بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہے، ایف اے ٹی ایف اور عالمی مالیاتی اداروں نے ہمیں یرغمال کیا ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ پاکستان کی تقسیم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، بلوچستان اور پختونخوا کے عوام کے حقوق پر بات ہونی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے سابق سفیر اور جمعیت لائرز فورم کے صوبائی صدر جلال الدین ایڈوکیٹ کی وفات پر ان کے بیٹے مدثر جلال سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر سینٹر مولانا عطاالحق درویش، مولانا عبدالحسیب حقانی، عبیداللہ انور ایڈووکیٹ، فاروق خان آفریدی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی سی سی آئی میں منہ کے کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد، مہلک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے ، وجیہہ قمر آئی سی سی آئی میں منہ کے کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد، مہلک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے... پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل ایس ایم سی والدین کانفرنس نیپرا نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیئے یورپ اور یوکرین کے سفارتخانوں کے زیر اہتمام تقریب ، روسی جارحیت کی شدیدمذمت فوج مخالف بیان ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ خواجہ آصف افواج کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست نہ کریں، بیرسٹر گوہر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے ملک میں فوری نے کہا کہ
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔