اسلام آباد (خصوصی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججوں کے خلاف 50 شکایات نمٹا دی گئیں جبکہ 3 شکایات پر کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں 59 شکایات کا جائزہ لیا گیا، 50 شکایات نمٹا دی گئیں اور 3 پر کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف شکایات پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ عتیق شاہ نے کونسل ممبر کی حیثیت سے شرکت کی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے 6 شکایات پر کارروائی مؤخر کردی اور 3 شکایات پر مزید کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے رولز میکنگ ڈرافٹ کا معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا۔ جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے 57 واں اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوا، جس میں عدالتی اصلاحات اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ لاپتہ افراد اور گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے کے خلاف باقاعدہ شکایتی نظام دو ہفتوں میں تیار کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل جبری گمشدگیوں اور گرفتاریوں سے متعلق قانونی فریم ورک پر باقاعدہ پیش رفت رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں عدالتی اداروں کے لیے مصنوعی ذہانت کے رہنما اصولوں کی منظوری دے دی گئی اور ہائی کورٹس کو عدالتی مصنوعی ذہانت کے نفاذ کے لیے اپنے طریقہ کار اور حفاظتی نظام خود وضع کرنے کا اختیار ہو گا۔ تمام اضلاع میں ای فائلنگ کے نفاذ کے لیے عدالتی قواعد میں ترامیم کا فیصلہ اور لازمی پری ٹرائل ثالثی کے لیے قانون سازی میں تیزی لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اجلاس میں تمام ہائی کورٹس میں غیرملکی ثالثی فیصلوں سے متعلق مقدمات کے لیے مخصوص بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایف بی آر کی جانب سے بے بنیاد اپیلوں کی حوصلہ شکنی اور غیرضروری مقدمات کی سکریننگ کے اقدامات کو سراہا گیا۔ ہائی کورٹس اور ضلعی عدلیہ کی بروقت مقدمات نمٹانے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا گیا کہ یکم ستمبر 2025ء  سے 15جنوری 2026ء  تک ملک بھر میں 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ میں 2020ء  سے قبل کے تقریباً تمام پرانے مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں۔  مزید برآں 27-2026ء کے دوران تمام صوبوں میں خواتین کے لیے فیملی سپورٹ اور میڈی ایشن مراکز قائم کرنے پر توجہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بورڈ آف گورنرز نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رولز 2026ء کے مسودے اور انفراسٹرکچر مرمت کی منظوری دے دی۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس  چیف جسٹس زیرصدارت ہوا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس نے شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپریم جوڈیشل کونسل فیصلہ کیا گیا کا فیصلہ کیا پر کارروائی ہائی کورٹس ہائی کورٹ اجلاس میں شکایات پر چیف جسٹس نمٹا دی کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ