ماہِ صیام: امارات میں دفاتر کے اوقات کم، ورک فرام ہوم کی بھی سہولت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ماہِ رمضان کی آمد سے قبل وفاقی اداروں اور وزارتوں کے لیے خصوصی دفتری اوقات کا اعلان کردیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین عبادات اور روزمرہ مذہبی سرگرمیوں کے لیے زیادہ وقت حاصل کرسکیں۔
اس فیصلے کو مقدس مہینے کے احترام اور ملازمین کی سہولت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حکومت نے اعلان میں کہا ہے کہ رمضان کے دوران پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعے کے روز اوقات مزید مختصر کرتے ہوئے دوپہر 12 بجے تک محدود کر دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ جمعے کو زیادہ سے زیادہ 70 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے کا اختیار بھی فراہم کیا گیا ہے، تاہم یہ سہولت متعلقہ وفاقی اداروں کے منظور شدہ ضوابط کے مطابق ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شفٹوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے شیڈول کا تعین ہر ادارہ اپنی ضروریات کے مطابق کرے گا تاکہ انتظامی امور بھی متاثر نہ ہوں اور ملازمین کو بھی سہولت میسر رہے۔
اس اقدام کا مقصد رمضان کے دوران عبادات، افطار اور خاندانی مصروفیات کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔ امارات کی جانب سے سرکاری اوقات میں نرمی کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور اسے رمضان کی تیاریوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔