وزیراعظم کا مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بنائی گئی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے سے بدترین بربریت کی اور کوئی مثال نہیں ہے ، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی ، جو ناکام ہوگئی ہے۔
شہباز شریف نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے شدید زخمیوں کو 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی گئے اور عون عباس کی بہادری کی تعریف کی ۔
بھارت: بیٹے نے گھریلو تنازع پر والدین کو قتل کر دیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔