کراچی ائیرپورٹ پر ٹرالیوں کی عدم دستیابی، 9 ملازمین معطل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو ٹرالیوں کی عدم دستیابی کے معاملے پر 9 ملازمین معطل کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ پر پی اے اے کے تعینات 9 ملازمین کو معطل کردیا۔
معطل کیے جانے والوں میں شفٹ کے ڈی ایف او، ڈپٹی ڈی ایف او اور ٹرالی اسٹاف شامل ہے۔ مجموعی طور پر 9 ملازمین کو کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے معطل کیا ہے۔
ٹرالی ٹرمینل بلڈنگ سے باہر نہ لے جانے پر مسافروں کو اپنا سامان خود لےجانا پڑا تھا۔ کراچی ائیرپورٹ منیجر کی صدارت میں تحقیقات کی گئیں۔
چند دن قبل سوشل میڈیا پر مسافروں کو ٹرالیوں کی دستیابی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی ائیرپورٹ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔