بابری مسجد پر یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان، سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
بھارت میں بابری مسجد کے معاملے پر ایک بار پھر سیاسی بیان بازی نے شدت اختیار کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابری مسجد دوبارہ تعمیر نہیں ہونے دی جائے گی اور رام مندر کی تعمیر ان کے سیاسی وعدے کی تکمیل ہے۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1992 میں منہدم کی گئی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیرینہ مؤقف کا حصہ تھا، جسے پورا کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیںایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بھارتی اپوزیشن نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
یاد رہے کہ دسمبر 1992 میں ایودھیا میں واقع تاریخی بابری مسجد کو انتہا پسند ہندوؤں کے ایک ہجوم نے شہید کر دیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد مسلمانوں کی تھی۔
ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے خدشات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) بھی اپنی رپورٹس میں بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔
حکومتی مؤقف کے مطابق بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں تمام مذاہب کو آئینی حقوق حاصل ہیں، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ حالیہ بیانات اور واقعات سے معاشرتی تقسیم میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔