اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔
وزیراعظم نے تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتہاپسندی اور تشدد کے نظریات انسانیت، برداشت اور رواداری کی اقدار کو کمزور کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام اعتدال، مکالمے اور انسانی جان کے احترام کا درس دیتا ہے اور نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور مثبت سوچ فراہم کر کے انہیں انتہاپسندانہ نظریات سے محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ناانصافیاں، طویل تنازعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انتہاپسندی کو جنم دیتی ہیں جبکہ کشمیر اور فلسطین میں معصوم شہریوں پر ریاستی جبر بھی انتہا پسندانہ رویے کی عکاسی ہے، وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری