نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پرمنتقلی کی پالیسی پر عملدرآمد روک دیا ہے: اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں نیٹ میٹرنگ پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پرمنتقلی کی پالیسی پر عملدرآمد روک دیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایاکہ پورے ملک میں صرف 4 لاکھ 66 ہزار صارفین نیٹ میٹرنگ پر ہیں ،یہ صارفین اپنے سرمائے پر ایک سال میں 50 فیصد منافع کمارہے ہیں، 5 روپے کی بجلی بنا کر گرڈ کو 27 روپےکی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسی شرح سے نیٹ میٹرنگ سے بجلی خریدتی رہی تو گرڈ کے باقی 90 فیصد صارفین کےلیے کی بجلی کی قیمت 2 سے ڈھائی روپے بڑھ جائے گی، نیٹ بلنگ پر آنے سے ان 4 لاکھ صارفین کا منافع 37فیصد پر آجائے گا جب کہ گرڈ کےباقی صارفین کےلیے بجلی ایک سے ڈیڑھ روپے سستے ہوگی، اس سے کسی کا نقصان نہیں ہوگا، یہ کہنا کہ نئی ریگولیشنز کا غریب آدمی پر اثر پڑے گا درست نہیں۔ریگولیٹر نے 5 بار ریگولیشنز میں تبدیلی کی، نیٹ میٹرنگ کے 6 سے 7 ہزار صارفین ہیں ، نئی سولر پالیسی پر تنقید ہو رہی ہے ، میں کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ، اس میں سے 6 سے 7 ہزار سولر نیٹ میٹرنگ پر ہے، اس 7 ہزار میں سے 22 سو میگاواٹ انڈسٹری نےلگایا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سولر ملک کے پوش علاقوں میں لگایا گیا ہے، نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے، نیٹ میٹرنگ سےنیٹ بلنگ پرمنتقلی کی پالیسی پر عملدرآمد روک دیا ہے ۔اویس لغاری نے کہا کہ ایک سال کے اندر 780 ارب روپے گردشی قرضہ کم کیا ہے، وزیراعظم کے ایک رشتے دار کے آئی پی پی سے بھی 100ارب روپےکی کٹوتی کی گئی، شہباز شریف کی حکومت نے جو کیا وہ کوئی نہ کرسکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر اویس لغاری پالیسی پر
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :