پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت نے بانی پی ٹی ائی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے پیشِ نظر صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد تمام اضلاع میں پریس کلبز کے سامنے جمع ہو کر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں اور اپنے قائد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

جنید اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، جس پر خاموش رہنا ممکن نہیں، پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں اور اپنے لیڈر کے حق میں آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے لیے طویل جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، اب کارکنان اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی صحت کے لیے یک زبان ہو کر مطالبہ کریں۔

صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کسی سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ انسانی ہمدردی اور اپنے قائد سے وفاداری کے اظہار کے طور پر کیا جا رہا ہے، احتجاج مکمل طور پر پُرامن ہوگا اور کارکنان کو سختی سے ہدایت ہے کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے بھی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور عمران خان کے ساتھ اپنی وابستگی کا عملی ثبوت دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی صحت

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک