Islam Times:
2026-07-24@03:58:46 GMT

کوئٹہ، انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر تقریب منعقد

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

کوئٹہ، انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر تقریب منعقد

تقریب میں بلوچستان کی سیاسی و مذہبی رہنماؤں، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی، سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے امام جمعہ علامہ ہاشم موسوی، جامعہ امام صادقؑ کوئٹہ کے پرنسپل علامہ جمعہ اسدی، جمعیت نظریاتی کے مولانا قادر لونی، تحریک انصاف کے داؤد شاہ کاکڑ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رحیم زیارتوال، جعمیت علماء اسلام کے ایم پی اے زابد ریکی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ ولایت حسین جعفری، شیعہ علماء کونسل کے مولانا اکبر زاہدی، جماعت اسلامی کے قاری عطاء الرحمان، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کہا کہ ایرانی عوام نے متحد ہوکر اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کیا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے اسلام آباد اور بلوچستان میں پیش آنے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ایران و پاکستان اس انسانیت سوز ناسور کا یکساں طور پر شکار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی طور پر ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے سنجیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خود کو خطے اور عالمی برادری میں ایک ذمہ دار، آزاد اور مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک سمجھتا ہے اور ہمیشہ امن، مکالمے، کثیرالجہتی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے آئین کے تحت ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم بعض مواقع پر بیرونی مداخلت نے صورتحال کو خراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت مظاہرین سے مذاکرات میں مصروف تھی تو امریکہ کی مداخلت نے بدامنی کو ہوا دی۔ پاک ایران تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ مالی سال میں پہلی بار دوطرفہ تجارت کا حجم 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون میں مثبت پیش رفت کا مظہر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی قونصل جنرل انہوں نے کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی