سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰؑ میں نمازیوں کی شہادت، ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں تعزیتی جلسہ و چراغاں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: دعائیہ تقریب میں سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریؑ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مولانا حیات عباس نجفی، ناصر الحسینی، ڈاکٹر نجم الحسن، راؤ کامران، مولانا لطیف، منصور وارث، شیراز زیدی اور ماسٹر منیب شیریلاٹ نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام آباد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ رپورٹ: میثم عابدی
دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کالعدم تنظیم، تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے جامع مسجد خدیجۃ الکبری میں نماز جمعہ میں خودکش دھماکہ میں نمازیوں کی شہادتوں کے خلاف احتجاج و تعزیتی اجتماع کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ سولجر بازار پر کیا گیا۔ تلاوت قرآن اور حدیث کساء کی تلاوت مولانا مختار علی، دعائے توسل کی سعادت ڈاکٹر نجم الحسن نے حاصل کی۔ دعا میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر مولانا آغا سید علی رضوی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما مولانا حیات عباس نجفی، مولانا لطیف قمی، ناصر الحسینی، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود، ڈاکٹر نجم الحسن، منصور حسین، شیراز زیدی، ماسٹر منیب شیریلاٹ، ایڈوکیٹ میر حسن سمیت ماتمی انجمنوں، سماجی و سیاسی شخصیات، اسکاؤٹس نمائندگان اور مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریؑ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔