رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند دکھائی دے سکتا ہے۔ چاند کی پیدائش 17 فروری شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کی شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کر لیا۔کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں منعقد ہوگا۔ جہاں ملک بھر سے رویت ہلال کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور رمضان کے آغاز کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کا معاون عملہ اور افسران بھی شرکت کریں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی اعلان کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 47 روز سے معطل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صرف موبائل انٹرنیٹ بحال کیا گیا ہے، جبکہ وائی فائی انٹرنیٹ سروس بلنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بحال کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں 5 جون 2026 کو انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے 9 جون کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں 5 جون کو ایکشن کمیٹی کے ایک مرکزی رکن پر مبینہ حملے اور مظاہرین و سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد حکومت نے کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جبکہ اسی روز پورے آزاد کشمیر میں بغیر پیشگی اطلاع انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرنیٹ بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ میرپور میں سروس جلد بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات قریب ہیں۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سکیورٹی اور انتخابی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر چکا ہے۔
شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔دوسری جانب کالعدم ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ میں احتجاج تاحال جاری ہے۔ کمیٹی کے اہم مطالبات میں مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں کے خاتمے سمیت دیگر آئینی اور انتظامی امور شامل ہیں۔